لاری اڈا بادامی باغ سیورج لین میں دھماکہ، 4 افراد زخمی

01-31-2026

(لاہور نیوز) لاری اڈا بادامی باغ کی سیورج لین میں دھماکہ، چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیوریج لائن میں دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے، تین افراد کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک شخص کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔ ریسکیو اہلکار زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے میں مصروف ہیں، زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔