داتا دربار بھاٹی چوک سانحہ کے 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے
01-30-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے داتا دربار جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کہا کہ اس سانحہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے داتا دربار کے علاقہ میں ماں اور بیٹی کے جاں بحق ہونے کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بتایا کہ 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، لواحقین کو مکمل طور انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی تیز اور میرٹ پر کرنے کا حکم ہے۔