بھاٹی چوک اور گرد و نواح کی ری ویمپنگ کیلئے ٹیپا کی نئی ٹیم مقرر

01-30-2026

(لاہور نیوز) داتا دربار، بھاٹی چوک اور گرد و نواح کی ری ویمپنگ کے لیے ٹیپا کی نئی ٹیم مقرر کر دی گئی۔

سابقہ تمام احکامات منسوخ کر دیے گئے، نیا آفس آرڈر جاری کردیا گیا، داتا دربار ایریا ری ویمپنگ پروجیکٹ کے لیے افسران و اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے محمد اسد کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ عبدالجبار اور محمد علی سمیر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ،یار محمد رانجھا اور بابر علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ،محمد عرفان، محمد کاشف اور امیر رضا سب انجینئر تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹیم داتا دربار، بھاٹی چوک، موہنی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں کام کرے گی جبکہ افسران و اہلکار اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ پروجیکٹ پر فرائض انجام دیں گے۔