نواں کوٹ: گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
01-30-2026
(لاہور نیوز) نواں کوٹ کے علاقہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے ہیں۔ گیس سلنڈر لیکج کے باعث پھٹا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔