سانحہ بھاٹی گیٹ، متوفی خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانےپر پولیس کا موقف آگیا
01-30-2026
(لاہور نیوز) سانحہ بھاٹی گیٹ، متوفی خاتون کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوانے پر پولیس کا بھی موقف آ گیا۔
متوفیہ کے والد سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں متاثرہ خاتون کے والد کو سیاہی شدہ انگوٹھا کے ساتھ دکھایا گیا۔ پولیس کی جانب سے مردہ خانہ میں سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے گئے.درخواست کنندہ کے انگوٹھے لگوانے پر پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے والد کا انگوٹھا درخواست مقدمہ میں تصحیح کیلئے لگوایا گیا۔ والد کی درخواست مقدمہ میں سیفٹی آفیسر محمد دانیال کا ذکر تھا۔گرفتار کرنے پر پتہ چلا سیفٹی آفیسر کا نام محمد حنزلہ تھا،درخواست مقدمہ کی درستگی کے لیے انگوٹھا لگوا کر درخواست دوبارہ دی گئی۔مردہ خانہ میں انگوٹھا لگاتے وقت متوفیہ کے تمام اہل خانہ موجود تھے ۔ وقت کی قلت کے باعث مردہ خانہ میں انگوٹھے لگوا کر کارروائی کی گئی۔ اس سے قبل متوفی خاتون کے ورثا نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے ان سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوائے ہیں ۔