فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

01-30-2026

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک جنرل سٹاف کے سربراہ کا جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل سلچوک بیرکتار اوغلو کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، تعلقات مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ سید عاصم منیر  نے ترک مسلح افواج کی جانب سے فراہم کی جانے والی حمایت اور تعاون کو سراہا، فیلڈ مارشل نے دو طرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔