بھاٹی گیٹ سانحہ: ہائی پاور کمیٹی کی انکوائری رپورٹ، ایس پی سمیت 3 افسر ذمہ دار

01-30-2026

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ماں بیٹی کا سیوریج لائن میں گرکرجاں بحق ہونے کے واقعہ پر آئی جی پنجاب کی جانب سے قائم ہائی پاور کمیٹی کی انکوائری رپورٹ مکمل ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین  نے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے، متوفی سعدیہ اور بیٹی رِدا کے اہل خانہ کے بیانات قلمبند کئے، ایس پی سٹی، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کی غفلت پائی گئی۔ ایس پی کی موجودگی میں متوفی خاتون کے شوہر پر تشدد کیا گیا، کمیٹی نے تینوں افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے دیا، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود کی سربراہی میں کمیٹی نے انکوائری کی، ڈی آئی جی احمد ناصر عزیز ورک اور ڈی آئی جی عمران کشور بھی کمیٹی میں شامل تھے۔