پنجاب یونیورسٹی: اساتذہ کیخلاف احتجاج کرنے پر11 طلبہ کیخلاف کارروائی
01-30-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 11 طلبہ کے خلاف انتظامی کارروائی کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اساتذہ کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق طلبہ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ تین طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج اور آٹھ طلبہ پر جرمانے اور وارننگ عائد کی گئی ہے۔ یونیورسٹی سے خارج ہونے والے طلبہ میں محمد آکاش شکیل (بی ایس سوشیالوجی) راجہ وہاب نسیم (بی ایس سوشیالوجی)،علی شیر (بی ایس سوشیالوجی) ہیں۔ جن طلبہ کو جرمانہ اور وارننگ جاری ہوئی ان میں ملائیکہ کامران (بی ایس سوشیالوجی)،علیشہ اعظم (بی ایس سوشیالوجی)،عیشا شہزاد (بی ایس سوشیالوجی)،علی حیدر (بی ایس سوشیالوجی)،علی احمد (بی ایس سوشیالوجی)،علی زید (بی ایس سوشیالوجی)،عیشا فاطمہ (بی ایس سوشیالوجی) اور ارتقاء محمود (بی ایس سوشیالوجی) ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طلبہ کو 15 روز کے اندر وائس چانسلر کے سامنے سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔