ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کیلئے ٹیوشن فیس کی حد مقرر

01-29-2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات پر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ٹیوشن فیس کی حد مقرر کر دی گئی۔

پی ایم ڈی سی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے ٹیوشن فیس کی حد مقرر کی، نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیس 18 لاکھ روپے سالانہ ہو گی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس ٹیوشن فیس میں تمام ضمنی چارجز شامل ہوں گے، 25-2024 سیشن کے تمام طلبہ پر 18 لاکھ روپے فیس لاگو کر دی گئی۔ سیشن 26-2025 سے فیس 5 فیصد اضافے کے ساتھ 18.9 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، سیشن 2026 کے بعد فیس میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر کیا جائے گا، کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر اضافے کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو پی ایم ڈی سی کی ہدایات پر سختی سے عمل کا حکم دیا گیا، خلاف ورزی پر پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کے تحت کارروائی ہو گی۔