لاہور ہائیکورٹ: بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں بھی درخواست دائر
01-29-2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ ،بسنت تہوار منانے کے قانون کے حق میں درخواست دائر کر دی گئی، رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست کو 30 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔
جسٹس ملک محمد اویس خالد اس درخواست پر بطور ارجنٹ کیس سماعت کریں گے، درخواست میں پنجاب حکومت اور لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئر ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت تہوار منانے کے لئے قانون بنایا، قانون پورے صوبہ صوبہ کے لئے بنایا جاتا ہے نہ کہ کسی مخصوص شہر کے لئے، قانون کا اطلاق پورے پنجاب میں کرنے کی بجائے صرف لاہور شہر تک کیا گیا، بسنت کا تہوار صرف لاہور شہر تک محدود کر دیا گیا ہے۔