عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست دائر

01-29-2026

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو 30 جنوری کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم  کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ان کی فیملی کو تشویش لاحق ہے۔