پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز، آج پہلا میچ کھیلا جائے گا
01-29-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آسٹریلین ٹیم بدھ کے روز پاکستان پہنچی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے ورلڈ کپ سے پہلے سیریز بہت اہم ہے، جبکہ آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان میں سیریز کھیلنے کیلئے پر جوش ہیں۔