ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، واسا اور ٹیپا ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

01-28-2026

(لاہورنیوز) داتا دربار کے قریب ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر ذمہ داری کا تعین نہ ہو سکا، واسا اور ٹیپا واقعے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے۔

ذرائع کے مطابق واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپگریڈیشن اور مین ہول کا کام ٹیپا کی ذمہ داری تھا، مین ہول کور رکھنا بھی ٹیپا کی ذمہ داری تھی۔دوسری جانب ٹیپا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مین ہول تعمیر کرنے کے بعد ذمہ داری واسا پر عائد ہوتی ہے، مین ہول کور لگانا واسا کا کام تھا۔ واقعے کے بعد واسا اور ٹیپا کے درمیان عدم رابطہ اور باہمی رابطے کا فقدان کھل کر سامنے آگیا، واقعے کے بعد دونوں ادارے ذمہ داری قبول کرنے سے گریزاں ہیں۔اداروں کی آپسی چپقلش کے باعث شہری جانوں کو خطرات لاحق ہے، مین ہول کور نہ ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا۔