علیزے شاہ کو کس نے گرایا ؟ گلوکارہ شازیہ منظور بول پڑیں
01-28-2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے سٹیج پر گرانے کے الزام کی تردید کردی۔
علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سال 2021 میں اداکارہ ایک ریمپ واک کے دوران شازیہ منظور کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اپنے گرنے کا الزام شازیہ منظور پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے مجھے سٹیج پر جان بوجھ کر گرایا، تاہم شازیہ منظور کی جانب سے اس وقت کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ حال ہی میں گلوکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے علیزے شاہ کو سٹیج پر گرانے سے متعلق سوال کیا گیا۔ شازیہ منظور نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا وہ خود ہی گر گئی تھیں، کیا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کرے گا؟ اس دن اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور انہیں نظر لگی تھی۔ اپنے انٹرویو کے آخر میں گلوکارہ نے علیزے شاہ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔