عازمین حج کیلئے تربیتی سیشنز، مناسک اور انتظامی امور کی رہنمائی

01-28-2026

(ویب ڈیسک) وزارتِ مذہبی امور پاکستان کے زیرِ اہتمام دارالحجاج لاہور سے روانہ ہونے والے عازمین کیلئے حج کی تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

تربیتی سیشنز کا مقصد عازمین کو مناسکِ حج اور حج آپریشن کے انتظامی امور سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے۔ تربیتی سیشن کے دوران وزارتِ مذہبی امور کے سیکشن آفیسر رانا مجاہد خان  نے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ مفتی احمد سعید  نے عازمین کو مناسکِ حج کی ادائیگی کے طریقہ کار اور دیگر اہم رہنمائی فراہم کی۔ حج انتظامیہ کے مطابق حج آپریشن کے دوران عازمین کی ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ ہر عازم مکمل طور پر تیار ہو کر مذہبی فرائض کی ادائیگی کر سکے، تربیتی سیشن کے حوالے سے عازمین کو موبائل پیغامات کے ذریعے بھی آگاہ کیا گیا تاکہ وہ مقررہ وقت پر شرکت کر سکیں۔