راشد نسیم 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
01-28-2026
(لاہور نیوز) راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں انفرادی طور پر 150 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور آفیشل ویب سائٹ کے مطابق راشد نسیم کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے۔ راشد نسیم نے انگلینڈ کے کھلاڑی جوش لیایا کا ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر 333 پنچ مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ راشد نسیم نے ایک منٹ میں 340 فل ایکسٹینشن پنچ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈز کی بھی منظوری دے دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم کا ایک انوکھا ریکارڈ بھی منظور کیا جس میں انڈے کو ہوا میں اچھال کراخروٹ کو توڑنا تھا اور پھر انڈے کو کیچ کرنا تھا۔ راشد نسیم نے جرمن ماسٹر کے ریکارڈ کو ایک منٹ میں 72 کے مقابلے میں 80 مرتبہ اخروٹ کو کامیابی سے توڑا اور انڈا بھی نہ ٹوٹا۔ راشد نسیم کے نن کیٹیگری میں ایک نئے ریکارڈ کو بھی منظور کیا ۔ جس میں نن چکو کو ہوا میں اچھال کر دوسرے ہاتھ سے کیچ کرنا تھا، راشد نسیم ایسا 36مرتبہ کرنے میں کامیاب رہے، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 18 مرتبہ نن چکو کو کیچ کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے راشد نسیم کو تصدیقی ای میل موصول ہوگئی۔