اداکارہ لائبہ خان کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل
01-28-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان مدینہ منورہ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدینہ منورہ میں ہونے والے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے اداکارہ کو مبارکباد اور دعائیں دیں۔ تصاویر میں روحانی ماحول اور سادگی نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ چند ماہ قبل اداکارہ نےایک پروگرام میں کہا تھا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا، مگر وہ اپنے کیریئر سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ اداکاری کے میدان میں کافی کچھ حاصل کرچکی ہیں اور اب وہ ریٹائر ہو کر شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔