بھکاریوں کا ٹریفک وارڈن پر تشدد، مقدمہ درج

01-27-2026

(لاہور نیوز) کھوکھر چوک میں بھکاریوں نے ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا جس کا مقدمہ درج ہوگیا۔

مقدمہ متاثرہ ٹریفک وارڈن اشتیاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں تشدد، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ میں منیر نامی شخص نامزد، 15 خواتین اور 3 نامعلوم مرد شامل ہیں، کھوکھر چوک میں 15 کے قریب بھکاری خواتین چوک میں بھیک مانگ رہی تھیں، منع کرنے پر خواتین نے مرد ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، ڈنڈوں کے وار اور پتھراؤ سے ٹریفک وارڈن اشتیاق زخمی ہو گیا۔