وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجاب میں آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کیلئے اہم فیصلے

01-27-2026

(للاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویڈیو لنک پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزسے خطاب کیا اور اہم احکامات جاری کیے۔ مریم نواز نے صوبے کے 9 ڈویژن کے 1197 مقامات پر واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ریسکیو 1122 میں نیا فائر انسپکٹوریٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آتشزدگی کے سدباب کیلئے جدید ترین ہائی ایکسپنشن فون جنریٹرکے استعمال کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے بڑی عمارتوں میں سموگ ڈیٹکٹر، سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں فرسٹ ایڈ اورآکسیجن سلنڈر بھی بڑی کمرشل عمارتوں میں لازمی قرار دیا گیا، کیمیکل، گتا، کپڑا اورسلنڈر وغیرہ کی مارکیٹ میں آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے سپیشلائزڈ ٹریننگ کا فیصلہ کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے ہر ملٹی سٹوری بلڈنگ میں واٹر ہائیڈرنٹ نصب کرنے کا حکم دیا، ایمرجنسی انخلاء کیلئے ہر عمارت میں بیرونی حصے میں ہوادار سیڑھیاں لازمی قرار دی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واٹر ہائیڈرنٹ کے نرخ لاک کرنے کی ہدایت کی، لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ سمیت گنجان مارکیٹوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ختم کرنے، تمام اضلاع میں ہر ماہ آتشزدگی کی تیاری کیلئے فرضی مشقیں کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز شریف نے نجی اور سرکاری بلڈنگ میں آگ بجھانے والے آلات کی موجودگی لازمی قرار دی، ایکسپائری چیک کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بلڈنگ سیل، مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فائر سیفٹی اقدامات پر فوری عملدر آمد شروع کرنے کی ہدایت کی، فائر سیفٹی ڈرل کا باقاعدہ انعقاد کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز کے کے پی آئیز میں شامل ہو گیا۔