معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے
01-27-2026
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹی وی کے معروف ڈرامہ اداکار خالد حفیظ خان انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم اداکار کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر ایچ الیون کے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ خالد حفیظ خان نے پی ٹی وی کے مقبول کامیڈی ڈراما گيسٹ ہاؤس میں مسٹر شمیم کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، یہ ڈراما پی ٹی وی کے کلاسک پروگرامز میں شمار ہوتا ہے جسے ناظرین آج بھی شوق سے یاد کرتے ہیں۔ خالد حفیظ خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔