وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، غزہ بورڈ کے معاملے پر بحث ہو گی
01-27-2026
(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منعقد ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس کے معاملہ پر تفصیلی اظہار خیال کریں گے، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو صدر ٹرمپ سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ پہلے ہی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی منظوری دے چکی ہے، علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے یہ منظوری سرکلر سمری کے ذریعہ دی تھی۔