ضلعی انتظامیہ کے بسنت پورٹل پر رجسٹریشن، 17 ایسوسی ایشنز رجسٹرڈ
01-27-2026
(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر 6، 7 اور 8 فروری کو ہونے والی سرگرمیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے بسنت پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ پتنگ بازی کو ایس او پیز کے تحت یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کے مطابق اب تک 927 پتنگ سازوں سمیت 17 ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے، اس کے علاوہ 1513 افراد کو پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے کیلئے این او سی جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پتنگ بازی کے مواد کی ترسیل کیلئے 276 ٹریڈرز کو بھی رجسٹر کیا گیا ہے، ای بز (e-biz) پورٹل پر رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے تاکہ تمام متعلقہ افراد اور کاروباری سرگرمیوں کو باقاعدہ ضابطے میں لایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران قانون کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔