انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 111 رنز کا ہدف دیدیا

01-27-2026

(لاہور نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سپر سکس مرحلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم  110 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیوگو بوگ 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی طرف سے عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔