پروفیشنل ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی فائٹ مِس ہو گئی

01-27-2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں پہلی پروفیشنل ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم ابوظہبی کا ویزا نہ ملنے کے باعث مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی 31 جنوری کو ابوظہبی میں ایم ایم اے فائٹ شیڈول تھی۔ ایونٹ مینجمنٹ نے انیتا کریم کی جگہ دوسری فائٹر کو مدعو کر لیا۔ انیتا کریم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ماہ محنت کی لیکن ویزا مسائل کے باعث فائٹ میں شرکت نہیں کر سکی۔