لاہور: گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق
01-26-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ سوتر منڈی چوک اندرون لوہاری گیٹ کے قریب پیش آیا، آگ گھر کے کمرے میں پڑے پٹرول کے گیلن میں لگی۔ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں ایک خاتون جھلسنے کے باعث موقع پر دم توڑ گئی، حادثے میں جاں بحق خاتون کی45سالہ شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کی لاش میو ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔