لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، درجہ حرارت 7 تا 14 ڈگری متوقع

01-26-2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں سردی نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں۔

شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، شہر کا مجموعی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کیلئے مضر قرار دیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔