سکول سربراہان چارج الاؤنس کے حصول کیلئے خوار

01-25-2026

(لاہور نیوز) ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تعینات 1ہزار 84 ہیڈز کو چارج الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف، سکول سربراہان چارج الاؤنس کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے۔

صوبہ بھر میں ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد تعینات 1084 ہیڈز کو چارج الاؤنس نہ ملنے کا انکشاف ہواہے۔ چارج الاؤنس کی مد میں سکول سربراہان کو 1200 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جانا تھا۔ ہیڈز کو 4 ماہ گزرنے کے باوجود چارج سنبھالنے کے باوجود الاؤنس ادا نہیں کیا جارہا، لاہور میں میرٹ بیسڈ ٹیسٹ پاس کرنے پر 135 ہیڈز تعینات کیے گئے تھے۔ مذکورہ ہیڈز سے چھٹیوں کا کنوینس الاؤنس بھی کاٹ لیا گیا، سکول سربراہان کا کہنا ہے اے جی آفس کی جانب سے ہمیں ہیڈ تصور نہیں کیا جارہا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات معاملے کا نوٹس لیں۔