چھٹی کے روز ون ویلرز اور پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 71 ملزمان گرفتار
01-25-2026
چھٹی کے روز ڈولفن سکواڈ نے ون ویلرز اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 71 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ سمیت دیگر شاہراہوں سے 43 ون ویلرز گرفتار ہوئے، ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 28 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے موٹر سائیکلیں، ڈور، پتنگیں اور اسلحہ برآمد ہوا تاہم گرفتار ملزمان قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالےکر دیا گیا ہے۔