لاہور: 253 ٹریفک حادثات میں 289 افراد زخمی
01-25-2026
(لاہور نیوز) شہرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 253ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثات کی زدمیں آکر2افرادجاں بحق، 289 زخمی ہوئے، جن میں سے 84 شدیدزخمیوں کو طبی امدادکیلئےمقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ 205معمولی زخمیوں کوموقع پرطبی امدادفراہم کی گئی ۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کےباعث پیش آئے ہیں۔