ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں, وزیر اعظم
01-25-2026
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں، واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔