سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب میں کمرشل عمارتوں کیلئے سخت ہدایات جاری

01-25-2026

(لاہور نیوز) کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب میں کمرشل عمارتوں کیلئے سخت ہدایات جاری کردی گئیں۔

 کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب لازمی قراردے دی گئی۔ ہنگامی حالات میں باہر نکلنے کیلیے3 منزلہ عمارتوں میں سٹیل کی سیڑھی لگانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے.  عمارت کے ہر فلور پر فائر ایکسٹنگوشر کا لگا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیاہے۔