ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے سکواڈ کا اعلان کر دیا

01-25-2026

(لاہور نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کپتان سلمان علی آغا، ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور سلیکٹر عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے، قومی سکواڈ میں بابر اعظم، ابرار احمد، فخر زمان، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور شاداب خان شامل ہیں۔ خواجہ محمد نافع،محمد نواز، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، عثمان خان، عثمان طارق اور شاہین شاہ آفریدی بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے۔