غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی،خاتون جاں بحق، بچی سمیت 2 افراد زخمی

01-25-2026

(لاہور نیوز) غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی،ایک خاتون جاں بحق، بچی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق واقعہ پی آئی اے روڈ شیزان بیکری انعم پلازہ کے پاس پیش آیا ہے۔ غبارے میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دھماکے سے ایک بچی اور ایک شخص زخمی ہوا، 30 سالہ نور تاج زوجہ زویر حادثہ میں جاں بحق ہوئی جبکہ 10 ماہ  کی جویریہ اور 24 سالہ انعام زخمی ہوئے ہیں، زخمی افراد کو جناح ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔