شاہدرہ:پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
01-25-2026
(لاہور نیوز) شاہدرہ پولیس کی کارروائی، پتنگوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ شاہدرہ پولیس نے دوران کارروائی خفیہ اطلاع پر پتنگ بازی کا سامان لے جانے پر اسامہ اور وہاب کو گرفتار کیا ، ایس ایچ او خرم شہزاد کی سربراہی میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 1200 تیار پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 20 چرخیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، ملزمان پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر پتنگیں منگوا رہے تھے۔ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور پلاسٹک کے توڑوں کا استعمال کرتے تھے، حکومت کی جانب سے جاری کردہ شیڈول سے قبل پتنگ بازی اور اس کی خرید فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ بازی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شاہدرہ خرم شہزاد سمیت ٹیم کو شاباش دی۔