آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج متوقع
01-25-2026
(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان وائٹ بال ٹیم کےہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا آج پریس کانفرنس کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق پریس کانفرس اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔