پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی: ای چالان کے پیغامات سرکاری نمبر 9915 سے موصول ہوں گے
01-24-2026
(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کو ای چالان سے متعلق جعلی پیغامات اور آن لائن فراڈ سے بچانے کیلئے اہم اعلان کر دیا۔
۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ای چالان کے پیغامات اب صرف سرکاری نمبر 9915 سے ارسال کئے جائیں گے، اس سے قبل ای چالان کے پیغامات سرکاری نمبر 8070 سے بھیجے جاتے تھے۔ اب یہ نظام تبدیل کر دیا گیا ہے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 9915 کے علاوہ کسی بھی نمبر سے ای چالان کے پیغامات نہیں بھیجتی۔ سیف سٹی ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا ویب سائٹ پر ہرگز ادائیگی نہ کریں، کیونکہ سیف سٹی کبھی بھی پیغام کے ذریعے ادائیگی، بینک اکاؤنٹ یا ذاتی مالی معلومات طلب نہیں کرتی۔