کھانے کے فوراً بعد چائے پینا صحت کیلئے نقصان دہ، ماہرین کا انتباہ

01-24-2026

(ویب ڈیسک) چائے دنیا بھر میں مقبول مشروب ہے اور کئی افراد کیلئے یہ روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکی ہے۔

کھانے کے فوراً بعد چائے پینے کی عادت عام ہے، تاہم ماہرینِ صحت نے اس عادت کو صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق چائے میں موجود کیفین اور ٹینن غذائی اجزاء کے جذب کو سست کر دیتے ہیں، جس کے باعث بدہضمی، تیزابیت، پیٹ درد اور معدے کے دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، چائے میں شامل فاسفورک ایسڈ ہڈیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، جبکہ کیفین کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی تحقیق کے مطابق زیادہ چائے یا کافی کا استعمال ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے خون میں شوگر لیول بڑھ سکتا ہے، جو خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مزید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کی تجویز ہے کہ کھانے کے کم از کم 30 سے 45 منٹ بعد چائے یا کافی پی جائے اور ممکنہ حد تک بغیر چینی کے استعمال کو ترجیح دی جائے، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کو بھی صحت کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔