جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کے خلاف کارروائیاں، 9 موٹرسائیکلیں تھانے بند
01-24-2026
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے شہر میں ٹمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر 15 ہزار سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلز کی جانچ پڑتال کی گئی، ان کارروائیوں کے دوران 59,966 موٹر سائیکلیں چیک کی گئیں، جبکہ بغیر کاغذات کے 221 موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، مزید برآں، 9 اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کروایا گیا۔ لاہور پولیس کے مطابق ناکہ جات پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، خاص طور پر چوری شدہ، ٹمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ناکہ جات پر مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جائے، فیلڈ سٹاف ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ کرے اور موثر پٹرولنگ یقینی بنائی جائے، چیکنگ کے دوران شہریوں سے شائستگی کے ساتھ پیش آیا جائے۔