برائلر کے نرخوں میں 22 روپے کا اضافہ، قیمت 533 روپے کلو مقرر

01-24-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے دام اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

برائلر مرغی کے نرخوں میں 22 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 533 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر 368 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ آ سکی، انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن برقرار ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 9 ہزار 990 روپے مقرر ہے۔