آئی جی پنجاب نے 54 ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے
01-23-2026
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے 54 ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
تبدیل ہونےوالوں میں ترقی پانیوالے افسران بھی شامل ہیں، سید عباس شاہ ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس لاہور تعینات ہو گئے، حافظ خضر زمان ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون ڈویژن لاہور تعینات کر دیے گئے۔ وارث کلیار کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ،ایس پی رضا عباس نقوی بٹالین کمانڈر 5پنجاب کانسٹیبلری، سعادت علی ایس پی ٹیکنیکل ٹیلی کمیونیکیشن لاہور پنجاب، رائے احسان کو ایس پی گورنر ہاؤس سپیشل برانچ ،احمد خان نیازی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور تعینات کیا اورارشد حیات کانجو ایس پی آپریشنز ٹوسیف سٹیز اتھارٹی لاہور تعینات کر دیے گئے۔