سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا سب سے بڑی سائیکلنگ رائیڈ منعقد کرنے کا فیصلہ
01-23-2026
(لاہور نیوز) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2026 کی پہلی بڑی سپورٹس سرگرمی کے طور پر پاکستان کی سب سے بڑی سائیکلنگ رائیڈ منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ تاریخی سائیکلنگ رائیڈ 25 جنوری کو لاہور میں منعقد کی جائے گی، سائیکلنگ رائیڈ میں 500 سے زائد سائیکلسٹس کی شرکت یقینی بنائی جائے گی، سائیکلنگ رائیڈ منال لبرٹی سے شروع ہو کر پنجاب اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہو گی۔ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سائیکلنگ رائیڈ کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور شوقیہ و پروفیشنل سائیکلسٹس سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ صوبائی وزیر کھیل بھی اس موقع پر خود سائیکلنگ رائیڈ میں شریک ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا اور فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہے۔