کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کا فیصلہ، سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال

01-23-2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے بھرتیوں کیلئے سمری تیار کر کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصلے کے تحت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ایک ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، یہ بھرتیاں کانسٹیبل اور ڈرائیور کانسٹیبل کے عہدوں کیلئے کی جائیں گی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی ہے، سمری کی منظوری کے بعد بھرتیوں کے عمل کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا۔