سکولوں میں ڈراپ لین بنانے کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

01-23-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایک نیا پلان تیار کر لیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں سکولوں کے باہر ڈراپ لین شامل کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ ایل ڈی اے کے مطابق تعلیمی اداروں، سکولوں اور اکیڈمی کے باہر تجاوزات ہٹائی جائیں گی اور زیبرا کراسنگ اور مناسب سائینج یقینی بنائی جائے گی تاکہ بچوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکے۔ ایل ڈی اے کے مطابق اس مہم کے ذریعے نہ صرف سکولوں کے باہر ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ بچوں اور شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔