لیاقت آباد میں45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

01-23-2026

(لاہور نیوز) لیاقت آباد پیکو روڈ کی رہائشی 45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق خاتون غلام فاطمہ کو زہریلی گولیاں کھانے کی حالت میں تشویشناک طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تاحال خاتون کے ورثا کا کوئی بیان قلمبند نہیں کیا جا سکا۔ تھانہ لیاقت آباد میں واقعہ کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ورثا کے بیانات کے بعد واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔