پنجاب میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس ختم کرنے کی منظوری
01-23-2026
(لاہور نیوز) صوبہ پنجاب میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز پر عائد ٹی ٹی آئی پی (Tax on Transfer of Immovable Property) ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اس فیصلے کی منظوری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ڈویلپرز کی درخواست پر دی۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ٹرانسفر آف اموویبل پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے، اس کے تحت نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سڑکوں، پارکس، قبرستانوں اور دیگر عوامی سہولیات کو حکومت کے نام منتقل کرنے پر لاگو ہونے والا ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ طور پر ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کے خاتمے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد محکمہ بلدیات پنجاب کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔