لاہور پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 134 ون ویلرز گرفتار

01-23-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران 134 ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف 134 مقدمات درج کئے گئے ہیں، کینٹ ڈویژن سے 30، سول لائنز سے 20 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 31 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا، دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ون ویلنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس خطرناک رجحان کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مشترکہ طور پر مؤثر اقدامات کریں۔ سی سی پی او لاہور  نے نوجوانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ون ویلنگ اور بائیکس میں غیر قانونی آلٹریشن سے اجتناب کریں کیونکہ یہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔