بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار،آج بھی بادل برسنے کے امکانات
01-23-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ رات بارش اور ژالہ باری کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، آسمان اب بھی بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں آج بھی وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات ہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 3 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم میں صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر کے رابطہ کریں۔