کپس کالج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عابد وزیر خان بازیاب

01-23-2026

(لاہور نیوز) کپس کالج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عابد وزیر خان بازیاب ہو گئے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بازیابی کی تصدیق کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق عابد وزیر خان کچھ دیر قبل گھر پہنچ چکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اغواء کاروں کا تعلق کچے کے علاقے سے ہے، کئی مقامات پر پولیس کے مشترکہ آپریشن کی وجہ سے اغوا کار عابد وزیر خان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اہلخانہ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عابد وزیر خان کچھ دیر قبل گھر پہنچ گئے ہیں۔