کوٹ لکھپت: گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی سے 3 افراد جھلس گئے
01-22-2026
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت گھر میں گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا ۔
کوٹ لکھپت کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے 33سالہ وقاص ، 30سالہ اقرا اور6سالہ فاطمہ جھلس گئے ۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔