پنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس لگانے کا فیصلہ
01-22-2026
(لاہور زخمی) کراچی سانحے کے بعد پنجاب حکومت مزید متحرک ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا۔
پنجاب بھر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس لگانے کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے پنجاب بھرکے واسا ایم ڈیز کو ہدایات جاری کر دیں، 1 ہزار سے زائد مقامات پر ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہدایات کے مطابق ہر 400 فٹ پر ایکسٹرنل ہائیڈرنٹس کی دستیابی کو چیک کرنا واسا کی ذمہ داری ہو گی، ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس تنگ مارکیٹس اور بازاروں میں لگائے جائینگے، کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی حالات میں ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس کو استعمال کیا جا سکے گا۔ اگر کسی کمرشل پلازہ کی اونچائی پچاس فٹ سے زائد ہو گی تو ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس وہ خود لگائے گا، ایکسٹرنل فائر ہائیڈرنٹس نہ لگانے کی صورت میں پلازہ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج ہو گا۔